Home / اہم خبریں / چیئرمین میونسپل کونسل میرپورخاص کی جانب سے بلدیہ کمپلیکس میں عید میلاد النبی صلى الله عليه وسلم کے سلسلے میں سالانہ محفلِ نعت صلى الله عليه وسلم کا انعقاد

چیئرمین میونسپل کونسل میرپورخاص کی جانب سے بلدیہ کمپلیکس میں عید میلاد النبی صلى الله عليه وسلم کے سلسلے میں سالانہ محفلِ نعت صلى الله عليه وسلم کا انعقاد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) چیئرمین میونسپل کونسل میرپورخاص فاروق جمیل درانی و اراکینِ کونسل کی جانب سے بلدیہ کمپلیکس میں عید میلاد النبی صلى الله عليه وسلم کے سلسلے میں سالانہ محفلِ نعت صلى الله عليه وسلم کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر سید عطااللہ شاہ، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیو، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر حسّان طارق، تحصیل حسین بخش مری کے اسسٹنٹ کمشنر محمد خان کھٹی، چیئرمین میونسپل کونسل فاروق جمیل درانی، اراکین کونسل، تاجروں، مذہبی و سماجی شخصیات، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور عام شہریوں نے بڑ ی تعداد میں شرکت کی محفلِ نعت میں جہلم پنجاب کے ثناء خواں راجہ راشد، کراچی کے ثناء خوان ذوالفقار علی حسینی، محمد طاہر قادری، حیدرآباد کے ثناء خواں شاکر علی روشن، میرپورخاص کے ثناء خواں منصورعلی قادری، مقصود علی قادری، ندیم قادری، علیم الدین علیم، اشتیاق قادری اور دیگر ثناء خواں نے ہدیہ نعت پیش کیں محفلِ نعت صلى الله عليه وسلم کے اختتام پر میونسپل کونسل کی جانب سے قرعہ اندازی کے زریعے فرحان ولد نواب قریشی کا عمرہ کا ٹکٹ نکلا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے