تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ چودھری محمد طارق جاوید کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ چودھری محمد طارق جاوید کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل

سیالکوٹ (رپورٹ: نزہت شہناز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ چودھری محمد طارق جاوید نے سینئر سول جج ایڈمن شاہدحمید چوہدری،اسسٹنٹ کمشنر سعید احمد منج ، سپرنٹنڈ نٹ جیل ساجد بیگ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اور اس موقع پرقیدیوں کے مسائل سنے اور کہا کہ حکومت کی طرف سے قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات میں کمی بیشی نہ کی جائے بلکہ ان میں بہتری لائی جائے قیدیوں کی خوراک، ان کا طبی معائنہ شیڈول کے مطابق کیا جائے اور ان کو اچھی کوالٹی کی ادویات فراہم کی جائیں اور ان کو فنی تربیت بھی دی جائے۔ دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری محمد طارق جاوید سپرنٹنڈ نٹ جیل ساجد بیگ نے جیل کے مختلف بیرکوں کا دور ہ کیا۔ ججز اور ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء بھی ہمراہ تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عبداللہ شفیق کی شاندار بیٹنگ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو اٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برا بر کر دی

پورٹ آف اسپین، (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان نے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے