ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) عوامی شکایت پر معروف بیکری پر شہری انتظامیہ کا چھاپہ بیکری مالک فرار، 28 ایکسپائر دودھ کے ڈبے برآمد ہونے پر بیکری کو سیل کردیا گیا غیر معیاری اشیاء خورد نوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کا فیصلہ اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈو آدم تفصیلات کے مطابق ٹنڈو آدم کی مشہور معروف محمدی چوک پر واقع راحت بیکرز پر اسسٹنٹ کمشنر اعجاز جتوئی، میونسپل آفیسر مصطفی مری، ڈاکٹر صادق بلوچ و دیگر عملے نے عوامی شکایت کے پیش نظر محمدی چوک پر واقع راحت بیکرز پر چھاپہ مار کر 28 دودھ کے ایکسپائر پیکٹ برآمد کر کے اپنے قبضے میں لے لیے اور بیکری کو سیل کر دیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اعجاز جتوئی کا کہنا تھا کہ عوامی شکایت کے پیش نظر کاروائی کی گئی ہے اور دوارن چیکنگ 28 دودھ کے ایکسپائر پیکٹ اور چپس برآمد کیے ہیں بیکری کو سیل کردیا گیا انھوں نے کہا کہ شہر میں غیر معیاری خورد و نوش اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔
![]()