Home / اہم خبریں / جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ آل کراچی چیس اینڈ اسکریبل مقابلے کا انعقاد

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام سالانہ آل کراچی چیس اینڈ اسکریبل مقابلے کا انعقاد

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ کونسل کے زیر اہتمام سالانہ آل کراچی چیس اینڈ اسکریبل مقابلہ گرڈ منعقد کیا گیا۔ دو روز جاری رہنے والی چیس اینڈ اسکریبل مقابلوں میں 16سال سے کم اور زائد عمر کی کیٹی گیریز رکھی گئیں تھیں۔ ان مقابلوں میں دو سو سے زائد طلبا نے حصہ لیا۔ پہلے روز شطرنج کے مقابلے ہوئے جس میں انڈر 16 میں کراچی گرامر اسکول کے طالبعلم مومن فیاض نے پہلی جبکہ سولہ برس سے زائد عمر کے مقابلوں میں تابانی کالج کے قاسم مجتبیٰ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسکریبل مقابلوں میں انڈر 16 میں بی وی ایس اسکول کے مونس حسین خان جبکہ سولہ برس سے زائد عمر کے مقابلے میں محمد علی جناح یونیورسٹی کے شاہزیب کھتری نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ گرڈ کی اختتامی تقریب جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے لیکچر ہال میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے صدر طارق علی تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے طارق علی کا کہنا تھا کہ اسکریبل اور شطرنج کا مستقبل پاکستان میں خاصا روشن ہے اس کی واضح مثال گذشتہ برس بین الاقوامی سطح پر ہونے والے چیس کے مقابلوں میں پاکستانی طلبہ کی کامیابی ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کا کہنا تھا کہ طلبا کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحتمند سرگرمیوں کو بھی اپنا معمول بنانا چاہیے اور جے ایس ایم یو ایسی تمام سرگرمیوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر منتظمین میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے