کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت فوجی عدالتوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے سرگرم نہیں ہے۔ صوبہ سندھ میں کسی کی پابندی کا سوچا بھی نہیں ہے۔ ہم فواد چوہدی کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ آمرانہ تبدیلی کو پیپلز پارٹی کبھی تسلیم نہیں کرے گی۔ آزادی صحافت کے بغیر ففتھ جنریشن وار نہیں لڑی جاسکتی ہے ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی پریس کلب کی نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، جنرل سیکریٹری ارمان صابر موجود تھے، انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام اس لئے کیا گیا تھا کہ اس وقت ججز کو خطرات لاحق تھے میں نے نہیں سمجھتا ہو کہ اس وقت فوجی عدالتوں کی کوئی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اس وقت کوئی ایسی حکمت عملی مرتب نہیں کی جارہی ہے کہ چیئرمین سینٹ کو عہدے سے ہٹادیا جائے ۔تبدیلی کہیں بھی ہو جمہوری طرز سے ہونی چاہیے پیپلز پارٹی اسے کھلے دل سے تسلیم کرے گی، آمرانہ رویے کے ہم روز اول سے خلاف ہے ۔پیلپز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور صحافت کو جتنی آزادی پیپلزپارٹی کے دور میں ملی اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ہے میڈیا کے بغیر ففتھ جنریشن وار ممکن نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی پر بھی پابندی کے قائل نہیں ہم کراچی میں فواد چودری کو خوش آمدید کہتے ہے،کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے نے انہیں میڈیا ورکرو کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی سینٹ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔
![]()