ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ماتحت عدالتوں کے ججز کی تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے گئے۔رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج v ڈیرہ و دیعہ مشتاق ملک لکی مروت، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹانک محمد جمیل کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج v ڈیرہ تبدیل کردیا گیا ہے۔دیگر ججز میں شامل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زرقیش ثانی پشاور سے ہنگو، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف ہنگو سے پشاور، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ناصر کمال لکی مروت سے ٹانک، سول جج / جوڈیشل مجسٹریٹ عالیہ بی بی مانسہرہ سے پشاور اور سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ خضر علی خان کو پشاور سے مانسہرہ تبدیل گیا گیا ہے۔
![]()