Home / اہم خبریں / میرپورخاص میرواہ گورچانی ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین انجینئر حاجی احسان الحق آرائیں نے ایک روزہ تیر اندازی تربیتی کیمپ کا تیر چلا کر افتتاح کیا

میرپورخاص میرواہ گورچانی ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین انجینئر حاجی احسان الحق آرائیں نے ایک روزہ تیر اندازی تربیتی کیمپ کا تیر چلا کر افتتاح کیا

میرپورخاص/ میرواہ گورچانی (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرواہ گورچانی ٹاؤن کمیٹی کے چیئرمین انجینئر حاجی احسان الحق آرائیں نے ایک روزہ تیر اندازی تربیتی کیمپ کا تیر چلا کر افتتاح کیا۔ بیڈن پاؤل آرچری کلب اور آل سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن میرواہ کے اشتراک سے ایک روزہ تیر اندازی تربیتی کیمپ شہزاد ہائی اسکول میں منعقد کیا گیا جس میں کراچی سے آئے ہوئے نیشنل کوچ فرخ بلال، حسان عبداللہ اور ان کے ٹیم ممبر سلیم سلام اور مرزا مصور بیگ نے بچوں کو تیراندازی کی تربیت دی۔ نیشنل کوچ فرخ بلال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کے اندر تیراندازی کو بہت اہمیت حاصل ہے پہلے زمانے میں تیرکمان کو جنگوں میں استعمال کیا جاتا تھا اب تیراندازی کو کھیل کا حصہ بنا دیا گیا ہے تیراندازی ایک سو چون ممالک میں کھیلی جاتی ہے سندھ میں تیراندازی تیزی سے فروغ پارہی ہے۔ تربیتی کیمپ میں شاہین پبلک اسکول، مہران اسکول، شائینگ اسٹار اسکول اور سندھ پبلک اسکول کے طلبہ و طالبات نے تربیتی کیمپ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر پروفیسر عبدالحمید شیخ میرپور خاص کے کوآرڈینیٹر طارق علی راجپوت میرواہ کے صدر شہزاد انجم آرائیں، عبدالجبار چوہان، خادم حسین، مکیش کمار نے شرکت کی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے