کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق/ کامل حسین) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کی کارواٸی بدنامِ زمانہ منشیات فروش گرفتار زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کی پولیس کو دیکھ کر دوڑیں لگ گئیں ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے زہر بیچنے والوں کو اپنے نشانے پر لے لیا۔ ملزم محمد شاہنواز کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایڈشنل آٸی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات۔ ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل، ایس ایس پی ساؤتھ سید پیر محمد شاہ اور اے ایس پی کلفٹن سہاۓ عزیز کے منشیات مافیا کے خلاف تھانے داروں کو سخت ترین ہدایات۔ ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے زہریلا کاروبار کرنے والے عناصروں کو جیل منتقل کرنے کا عزم کر لیا۔کامیاب کارواٸی کرتے ہوۓ اہلکاروں نے ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک کی سربراہی میں بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو دھرلیا۔ ملزم محمد شاہنواز کے قبضے سے 1 کلو 100 گرام اعلی کوالٹی کی چرس بر آمد۔ ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات جیسے زہر کو عام کرکے نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہا تھا۔ ملزم کے خلاف امتناٸی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے داٸرے دار کو تیز کر دیا۔ رابطہ کر نے پرایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے یہ موقف اپنایا کہ زہریلے کاروبار میں ملوث عناصروں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن کو جاری رکھ کر ان کا مکمل خاتمہ کیا جاۓ گا۔
![]()