Home / اہم خبریں / حق فاؤنڈیشن کے چیئرمین سماجی خدمتگار مرحوم عبدالشکور بگهيو کی یاد میں تعزیتی اجلاس

حق فاؤنڈیشن کے چیئرمین سماجی خدمتگار مرحوم عبدالشکور بگهيو کی یاد میں تعزیتی اجلاس

میہڑ (نامہ نگار) حق فاؤنڈیشن کے چیئرمین سماجی خدمتگار مرحوم عبدالشکور بگهيو کی یاد میں نوجوان شہری اتحاد ایڈوکیٹ عبدالرشيد بگهيو، اختر جویو، وقار چانڈیو، حزب اللہ منگی اور دیگر رہنماؤں نے مرحوم حیدر بخش جتوئی لائبریری حال میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ادیب، دانشور اور نیشنل پریس کلب میہڑ کےصحافی اور خاندان سے سول جج روشن بگھیو، عابد کلھوڑو، عبدالصمد بگهيو، احمد خان چانڈیو، نیشنل پریس کلب میہڑ صدر عبدالرحمن قمبرانی، ارشاد سومرو، کامران جانوری، جامی شوکت سولنگی، اصغر سوڈھر، پیر بخش مینگل اور دیگر رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مرحوم عبدالشکور بگهيو کو سماجی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا عبدالشکور بگهيو نے بڑے پیمانے پر سماجی کام کیے اور انسانی کی خدمت کر کے اپنا نام روشن کیا جبکہ تقریب میں مرحوم عبدالشکور بگہیو اور روڈ حادثے میں جانبحق ہوئے نوجوان شہری اتحاد کے رہنما انصاف عطار کے ایثال ثواب کے لئے دعا مانگی گئی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے