Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم کے چار بڑے تعلیمی ادارے پچھلے تین دن سے بجلی سے محروم

ٹنڈو آدم کے چار بڑے تعلیمی ادارے پچھلے تین دن سے بجلی سے محروم

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم کے چار بڑے تعلیمی ادارے پچھلے تین دن سے بجلی سے محروم۔ زرائع کے مطابق ٹنڈو آدم کا واحد گورنمنٹ نیو علی گڑھ ڈگری بوائز کالج، گورنمنٹ سرسید ہائی اسکول، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اور گورنمنٹ ڈاکٹر ضیاء الدین پرائمری اسکول میں پچھلے تین دن سے ٹرانسفارمر خراب ہونے کا باعث بجلی منقطع ہے جس کی وجہ سے کالج اور اسکولوں میں پانی ختم ہوگیا اساتذہ اور طالبعلموں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ طالب علموں اور اساتذہ کی جانب سے حیسکو حیدرآباد چیف رحم علی اوٹھو اور ایکئسن ٹنڈو آدم سے فوری طور پر ٹرانسفارمر لگانے کی اپیل کی گئی ہے۔ جبکہ ابھی کچھ روز قبل ہی حیسکو کی جانب سے ٹنڈو آدم میں کھلی کچہری رکھی گئی تھی جس میں حیسکو کی جانب سے بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بڑے دعوے کئے گئے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

آئی جی سندھ نے 25 نئی آپریشنل پیٹرولنگ گاڑیاں پولیس یونٹس کے حوالے کر دیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسپکٹر جنرل پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس، ٹریفک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے