میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص سٹیزن فورم کا اہم مشاورتی اجلاس فورم کے سرپرست اعلی میجر ریٹائرڈ مرزا مسرور بیگ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکاء نے متفقہ طور پر اس بات کو محسوس کیا کہ شہر کے لوگ جو بنیادی مسائل میں گھرے ہوئے ہیں ان میں عدم تحفظ کا احساس تیزی سے بڑھ رہا ہے اور لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ان کا دکھ درد سمینٹنے کے لئے کوئی نہیں اور یہ شہر لاوارث ہوتا جارہا ہے۔ یہ بہت خطرناک صورتحال ہے ۔ شہریوں کے مسائل ان سے مشورے لیے بغیر کروڑں روپے تیزی سے خرچ کردیئے جاتے ہیں جس میں کرپشن کے علاوہ غیر سود مند اور مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ عوام سمجھتے ہیں کہ ان پر نظر رکھنے کے لئے سول سوسائٹی کے ممبران عوام کے نمائندے شامل نہیں ہوتے جس کی وجہ سے سب اچھا کی رپورٹ چھائی رہتی ہے۔ ہمارا فورم نہایت ادب سے گزارش کرتا ہے ان کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا چاہیئے۔ ہم اپنے فورم سے مسائل اور ان کے حل کی نشاندہی کرتے رہیں گے اور اللهُ پاک سے امید ہے کہ ہمارا شہر اب لاوارث نہ ہو اور ہم سب مل کر اس شہر کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کریں اجلاس میں روزانہ کی بنیاد پر روڈ حادثات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور انتظامیہ سے قوانین پر عملدرآمد کروانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس سے فیصل خان زئی۔ زاہد قائم خانی۔ ناصر اقبال۔ ہارون کھتری۔ پریم کمار، سید عظمت۔ شہباز چندیجہ۔ روشن عالم۔ جنید احمد۔ عبدالشکور و دیگر نے اپنی تجاویز پیش کی اور مختلف کمیٹیاں مرتب کی گئی۔
![]()