Home / اہم خبریں / غریب لوگوں کو مفت علاج و معالج کی سہولیات، ادویات کی فراہمی، سرکاری ہسپتالوں اور صحت مراکز کی بہتری کیلئے حکومت سندھ صحت کے شعبے پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

غریب لوگوں کو مفت علاج و معالج کی سہولیات، ادویات کی فراہمی، سرکاری ہسپتالوں اور صحت مراکز کی بہتری کیلئے حکومت سندھ صحت کے شعبے پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے۔ ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈویژنل کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ نے کہا ہے کہ غریب لوگوں کو مفت علاج و معالج کی سہولیات، ادویات کی فراہمی، سرکاری ہسپتالوں اور صحت مراکز کی بہتری کیلئے حکومت سندھ صحت کے شعبے پر خطیر رقم خرچ کررہی ہے اس لئے سرکاری ہسپتالوں اور صحت مراکز میں آنے والے مریضوں کو صحت کی سہولتیں بلا امتیاز فراہم کی جائیں یہ احکامات انہوں نے اپنے دفتر میں میرپورخاص ضلعے کے تعلقہ ہسپتالوں، سول ہسپتال، بنیادی صحت مراکز اور دیہی صحت مراکز کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہسپتالوں اور صحت مراکز میں کام کرنے والے حاضر و غیر حاضر ملازمین اور خالی پوسٹوں کی تفصیلی رپورٹ دی جائے اورکہا کہ ہسپتالوں اور صحت مراکز میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اس ضمن میں ہسپتالوں اور صحت مراکز کے دورے کرکے جائزہ لیا جائے گا کمشنر نے کہا کہ مذکورہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے خلاف ورزی کرنے والے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹس نے کمشنرکو ہسپتالوں اور صحت مراکز میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا کمشنر نے مسائل حل کرانے کا یقین دلایا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

وینزویلا میں زلزلہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے وینزویلا میں آنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے