میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میڈیکل سپریٹڈنٹ (سول سرجن) سول اسپتال میرپورخاص ڈاکٹر اکرم سلطان نے بتایا کہ ایم پی اے سید ذوالفقار علی شاہ کی ذاتی کوششوں اور انکی جانب سے کی گئی گزارشات کے بعد معیاری اور مہنگا انجیکشن (آر آئی جی) انجیکشن کے 500 وائل کا کوٹا سول اسپتال میرپورخاص میں پہنچادیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ انجیکشن اے آر وی انجیکشن سے زیادہ معیاری اور اچھا ہے اور یہ ڈبلیو ایچ او سے تصدیق شدہ اینٹی ریبیز سرم میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب کتے کے کاٹنے سے متاثر مریض سول اسپتال میرپورخاص آکر با آسانی مفت انجیکشن لے سکتے ہیں۔
![]()