Home / اہم خبریں / ڈگری اور نواح میں اس سال گندم کی پیداوار میں ریکارڈ کمی متوقع جبکہ دو سال سے زائد عرصہ گزر گیا ہے کاشتکاروں کو فصلوں کا مناسب ریٹ نہیں ملا

ڈگری اور نواح میں اس سال گندم کی پیداوار میں ریکارڈ کمی متوقع جبکہ دو سال سے زائد عرصہ گزر گیا ہے کاشتکاروں کو فصلوں کا مناسب ریٹ نہیں ملا

ڈگری (رپورٹ: فرحان منہاج) ڈگری اور نواح میں اس سال گندم کی پیداوار میں ریکارڈ کمی متوقع۔ پانی کی قلت کی وجہ سے گندم کم کاشت کی گئی تفصیلات کے مطابق اس سال ڈگری اور گردو نواح میں گندم کی کاشت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پچھلے سال کی نسبت اس سال گندم کی کاشت میں 25 فیصد کمی ہوئی ہے جبکہ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے کاشت ہوئی گندم کی ایوریج بھی کم حاصل ہوگی۔ علاقے کے کاشت کاروں محمد ایوب آرائیں، محمد اقبال آرائیں، حاجی آفتاب آرائیں اور دیگر نے گندم.کی کاشت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال پانی.کی قلت کی وجہ سے گندم کے زیر کاشت علاقے میں بھی کمی ہوئی ہے اور دوسرا دو سال سے زائد عرصہ گزر گیا ہے کاشتکاروں کو فصلوں کا مناسب ریٹ نہیں ملا جس کی وجہ سے کاشتکاروں کی ایسی تعداد بھی ہے جو معاشی وجہ.سے بھی گندم کاشت نہیں کرسکے۔ کھاد اور کیڑے مار دوائیوں کی قیمتوں نے بھی کاشتکاروں کی کمر توڑ دی ہے۔ کاشتکاروں کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کاشتکاروں کے مسائل پر توجہ دے پانی کی تقسیم اور کھاد کی قیمتوں میں مناسب کمی پر فی الفور ایکشن لینا چاہیے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے