بنوں (رپورٹ: جنید وزیر) خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے عملے کی رات گئے مختلف بازاروں میں چھاپے، زائد المعیاد اور ناقص سامان برآمد کرلیا گیا خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن کی ٹیم واصف خان, زبیر علی, خالد خان آفریدی اور سٹاف میں محمد رضوان شاہ, خالد زمان, طارق وزیر، سجاد خان اور اقبال خان نے ڈپٹی ڈاٸریکٹر آصف خان چمکنی کی خصوصی ہدایت پر مختلف بازاروں میں اچانک چھاپے لگائے چھاپے کے دوران مختلف دودھ فروش، بیکرز اور دیگر دکانوں میں اشیائے خورد و نوش کی چیکنگ کی دودھ کے نمونے لے کر لیبارٹری میں چیک کیا گیا جوکہ تسلی بخش پائے گئے جبکہ دیگر دکانداروں سے زائد المعیاد اور ناقص سامان برآمد کیا گیا جس کو فوڈ سیفٹی کی ٹیم نے اپنے قبضے میں لے لیا۔ اور بھاری جرمانے لگاٸے گئے۔