Home / اہم خبریں / سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج چار برس بیت گئے، آج بھی شہداء ہمارے دلوں میں زندہ ہیں

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج چار برس بیت گئے، آج بھی شہداء ہمارے دلوں میں زندہ ہیں

کراچی (رپورٹ: عمران عاطف چوہدری) چار سال قبل آج ہی کا دن تھا جب پاکستان کے دشمنوں نے ہمارے مستقبل کے معماروں پر شب خون مارا اور معصوم بچوں کو شہید کیا- آرمی پبلک اسکول کے قیامت خیز سانحے کو اج گزرے چار سال ہوچکے ہیں سانحے میں 132 بچوں سمیت 144 افراد شہید ہوئے علم کے متلاشی معصوم بچوں نے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کرکے ساری قوم کو دہشتگردوں کے خلاف ایک کردیا۔ معصوم فرشتہ صفت بچوں نے شجاعت اور بہادری کی ایسی ایسی داستانیں رقم کیں کہ پوری قوم رہتی دنیا تک ان کی بہادری پر فخرکرے گی۔ پھول جیسے بچوں نے دہشتگردوں کے سفاکانہ وار اپنے سینوں پرجھیل کر دہشتگردوں کو باور کرادیا کہ قوم کا بچہ بچہ کسی جانباز سپاہی سے کم نہیں موت اور حیات کے اس معرکے میں عظیم داستانیں رقم ہوئی دہشتگرد شکست کھا گئے جبکہ وہ 144 چہرے آج بھی زندہ و جاوید ہیں۔ اسکول سے دہشت گردوں کا صفایا ہونے تک شام در آئی تھی۔ آرمی نے اسکول سے اسٹاف اورطلبہ سمیت کل 960 افراد کوبچا کرباہرنکالا۔ دشمن نے معصوم بچوں کو خون میں نہلایا اور کئی ماؤں کے لال ان سے ہمیشہ کے لئے بچھڑ گئے مگر وطن کے ان معصوم بہادر جانبازوں نے اپنے خون سے بکھری ہوئی قوم کو ایک کردیا۔ کراچی سے خیبر تک ہر آنکھ اشک بار تھی ہر شخص افسردہ تھا مگر ان معصوم بچوں اور اسکول کی بہادر پرنسپل نے مادر وطن کی خاطر اپنے خون سے دشمن کو پیغام دے دیا کہ ہم مملکت خداداد پاکستان کے سپاہی ہیں جو گولیاں سینے پر کھاتے ہیں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہیں اور وطن پر مٹ کر بھی امر ہوجاتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے