اسلام آباد (بیورو رپورٹ) گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں ایک شخص ایک خاتون کو اسلحہ کے روز پر زد و کوب کرتا اور فحش گالیاں دیتا ہوا دیکھا جا رہا ہے. جب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو حکومتی مشینری حرکت میں آگئی تفصیلات کے مطابق خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم واصف عباسی کے خلاف 12 دسمبر کو تشدد کا شکار ہونے والی خاتون نے اسلام آباد میں ملزم کے ایف آئی آر درج کروائی تھی۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ثاقب آفریدی اور صوبائی اسمبلی ممبر پنجاب مومنہ وحید کی ذاتی کوششوں سے وزیر مملکت شہریار افریدی کی خصوصی ہدایت پر سی پی او اسلام باد نے جب اس کیس کو انٹروگیٹ کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم لاہور ایئرپورٹ سے چائینہ نکل چکا ہے۔ مزید معلومات لیکر پولیس ملزم کی ملک واپسی پر گرفتاری یقینی بنائیگی۔ ملزم عادی مجرم ہے اور اپنی بدمعاشیوں سے عمیر پلازہ سکس روڈ روالپنڈی کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ حال ہی ملزم نے ایڈیٹر کرک ٹائم صدام حسین کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں ہیں۔ ملزم کو سابق وزیراعظم اور بدنام زمانہ گینگسٹر ظفر سپاری کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ ملزم قتل، اغوا، زمینوں پر قبضے اور بھتہ خوری میں بھی ملوث ہے۔ حکومت کو اب ظفر سپاری اور تاجی کھوکھر جیسے لوگوں کے خلاف ایکشن لینا ہوگا۔ جو مختلف سیاسی جماعتوں کے زیر سایہ بد معاشیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
![]()