Home / اہم خبریں / شاہین سیریز مشقیں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنائے گی- آرمی چیف

شاہین سیریز مشقیں پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنائے گی- آرمی چیف

کراچی (نوپ نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شاہین سیریز کی مشقیں پاکستان اور چین کے مثالی تعلقات اور دوستی کو مزید مضبوط بنائے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر پاک چین بین الاقوامی ائیر شاہین 7 مشقوں کا معائنہ کیا اور مشقوں میں شریک دستوں کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ اور پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کی انٹرنیشنل ایئر مشق کیلئے کوششوں کی تعریف کی بھی کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ یہ مشقیں پاکستان اور چین کے مثالی تعلقات اور دوستی کو مزید مضبوط بنائے گی، اس سے دونوں عظیم اقوام اور مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ بھی ملے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے