Home / اہم خبریں / پھولوں کی نمائش 7 فروری سے 9 فروری 2019 تک گلستان بلدیہ شہید بینظیر بھٹو پارک میرپورخاص میں بھرپور طریقے سے منائی جائے گی- ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ

پھولوں کی نمائش 7 فروری سے 9 فروری 2019 تک گلستان بلدیہ شہید بینظیر بھٹو پارک میرپورخاص میں بھرپور طریقے سے منائی جائے گی- ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے میرپورخاص میں 61 ویں سالانہ 3 روزہ پھولوں کی نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دربار ہال میرپورخاص میں ایک اجلاس کی صدارت کی انہوں نے کہا کہ پھول دھرتی کا حسن ہے پھول ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں ہمیں اپنے گھروں میں بھی پھولوں کے پودے لگا کر ماحول کو خوبصورت بنانا چاہئے ہم سب کو مل کر اس نمائش کو تاریخی بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پھولوں کی نمائش 7 فروری سے 9 فروری 2019 تک گلستان بلدیہ شہید بینظیر بھٹو پارک میرپورخاص میں بھرپور طریقے سے منائی جائے گی- اجلاس میں پھولوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ تفریح کیلئے مینا بازار، کھانے پینے کے اسٹال، صفائی ستھرائی، بجلی کا انتظام بہتر بنانے، پہلا، دوسرا اور تیسرے نمبر پر آنے والے اسٹالوں کو ایوارڈ دینے، نمائش میں آنے والوں کو تفریحی ماحول فراہم کرنے، نمائش کو بہتر طریقے سے منعقد کرنے کیلئے ورکنگ اینڈ منیجمنٹ کمیٹی، فنانس کمیٹی، سووینئر کمیٹی اورججز کمیٹی تشکیل دینے کیلئے ہدایات جاری کیں انہوں نے کہا کہ پھولوں کی نمائش میں نہ صرف نجی اداروں بلکہ سرکاری اداروں کو بھی زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہئے اجلاس میں اے ڈی سی ون سید عطااللہ شاہ، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیو، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد حسان طارق، چیئرمین میونسپل کمیٹی میرپورخاص فاروق جمیل درانی، چیف میونسپل آفیسر میرپورخاص شفیق شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، رینج فاریسٹ آفیسر احمد خان، سیکریٹری فلاور شو منصورچیمہ، مرزا مسروربیگ، ایس اے خان ایڈووکیٹ، ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز عبدالباقی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر محمد نسیم، اے او ایگریکلچرگہرام بلوچ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے