Home / Home / پاکستانی کمیونٹی کو چاہئے کہ وہ بنکاک میں گلگت بلتستان کے حوالےسے شعور پیدا کرے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کا پاکستانی سفارت خانے میں پاکستانی کمیونیٹی سے اظہار خیال

پاکستانی کمیونٹی کو چاہئے کہ وہ بنکاک میں گلگت بلتستان کے حوالےسے شعور پیدا کرے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کا پاکستانی سفارت خانے میں پاکستانی کمیونیٹی سے اظہار خیال

    بنکاک (رپورٹ: عمران یوسف) وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کی بنکاک آمد پر سیاسی و سماجی پاکستانی بزنس کمیونیٹی سے پاکستان ایمبیسی میں ملاقات۔ اس موقع پر وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پاکستانی کیمونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملکی حالات سے انہیں آگاہ کیا۔ گلگت بلتستان میں ترقی کی بڑھتی رفتار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کے دور میں تیزی سے تعمیراتی کام ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے امور پر خاص طور پر توجہ دیکر نوجوانوں کو آگے لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان عظیم پاکستانیوں کا خطہ ہے جس کی تاریخی اور تمدنی زندگی نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت پھر سے فروغ پاچکی ہے جس کے لئے انفراسٹرکچر بہت بہتر بنایا جاچکا ہے۔ غیر ملکی سیاحوں کے لئے بہت سی ترغیبات یہاں موجود ہیں لہذا پاکستانی کمیونٹی کو چاہئے کہ وہ بنکاک میں گلگت بلتستان کے حوالےسے شعور پیدا کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے