Home / اہم خبریں / پاکستان میں مسلسل سیاسی کارکنان کو اغوا کر کے بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے- روشن برڑو

پاکستان میں مسلسل سیاسی کارکنان کو اغوا کر کے بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے- روشن برڑو

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری روشن برڑو، مرکزی اور ضلع دادو کے رہنما ڈاکٹر برکت جتوئی، سکندر سوڈھر، حمید سومرو، غلام عباس چانڈیو، شبیر منگی اور دیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سندھ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے پاکستان میں مسلسل سیاسی کارکنان کو گم کر کے عدالت میں پیش نہیں کیا جا رہا انسانی حقوق کی سرعام خلاف ورزی کی جاتی ہے- عالمی ادارے سندھ میں جبری گمشدگی کا نوٹس لیں انہوں نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس یو پی مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے کراچی میں جبری گمشدگی خلاف احتجاج کرنے والے خواتین و حضرات پر تشدد کرنے کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہیں ملک میں سیاسی اور قومی کارکنان کو گم کرنے والوں کا عالمی ادارہ نوٹس لے کر کارکنان کےساتھ انصاف کیا جائے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے