Home / اہم خبریں / پاکستان ریلوے ورکرز یونین ماتلی کی جانب سے ملازمین کا سالانہ ورکرز کنونشن، سندھ کے متعدد اضلاع سے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

پاکستان ریلوے ورکرز یونین ماتلی کی جانب سے ملازمین کا سالانہ ورکرز کنونشن، سندھ کے متعدد اضلاع سے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

ماتلی (رپورٹ: ندیم کشمیری) پاکستان ریلوے ورکرز یونین ماتلی کی جانب سے ملازمین کا سالانہ ورکرز کنونشن منعقد کیا گیا کنونشن میں سندھ کے متعدد اضلاع سے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی کنونشن میں عمرہ کی سعادت کیلئے ریلوے ملازم سید یاسین شاہ کا بذریعہ قرعہ اندازی نام نکلا۔ اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونین ورکرز چئیرمین سلیم خان ترین، جنید احمد اعوان، عارف مشوانی، اللہ بچایو، سرور چڈھڑ، جان محمد چانڈیو، وکیو خاصخیلی سمیت دیگر نے کہا کہ سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ایماء پر ریلوے ملازمین پر دہشت گردی جیسی دفعات لگاکر درجنوں ملازمین کو پابند سلاسل کیا گیا لیکن مزدوروں کے عزم ڈگمگائے نہیں ہم نے قانونی راستہ اختیار کرکے جھوٹے مقدمات سے بری ہوئے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ سابقہ دور میں مزدوروں سے کئے گئے وعدے تاحال وعدے پورے نہیں کئے گئے جبکہ موجودہ حکومت بھی لیت لعل سے کام لےرہی ہے۔ ریلوے ملازمین اپنا خون پسینہ بہاکر ریلوے کے ادارے کو مضبوط سے مظبوط بنارہا ہے تاہم ملازمین کے حقوق مسلسل سلب ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کے بچوں کا کوٹہ سسٹم بحال کرکے بچوں کو نوکریاں دی جائیں جبکہ علاج معالجے اور رہائش کیلئے رہائشی کالونیاں بناکر دی جائیں۔ سابق پی پی پی ایم پی اے محمد نواز چانڈیو نے کہا کہ مزدور کسی بھی صنعت ادارے کا ایک پہیے کی مانند ہوتا ہے جسکی شب روز کی محنت سے متعلقہ ادارے ترقی کی جانب گامزن ہوتے ہیں پپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات ہے جس کی کاوشیں عیاں ہیں انھوں نے مزید کہا کہ پپلزپارٹی کی وفاق میں حکومت نہیں ہے تاہم وہ اپنی اعلی قیادت کے ذریعے ریلوے ملازمین کے مسائل کو ایوان میں اٹھائیں اور انکے حل کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے موجودہ وفاقی حکومت انڈے اور مرغی کے سحر میں مبتلا ہے جبکہ ڈالر کو پر لگ گئے ہیں جس سے مہنگائی کا طوفان آگیا غریب سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے نیا پاکستان کا نعرہ ریت کی دیوار ثابت ہوا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے