Home / اہم خبریں / میرپورخاص پولیس کا سول سوسائٹی کے ہمراہ "انسانی زندگی بہت قیمتی ہے تھوڑی سی احتیاط حادثات سے بچاؤ” کے عنوان سے آگاہی ریلی کا انعقاد

میرپورخاص پولیس کا سول سوسائٹی کے ہمراہ "انسانی زندگی بہت قیمتی ہے تھوڑی سی احتیاط حادثات سے بچاؤ” کے عنوان سے آگاہی ریلی کا انعقاد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) "انسانی زندگی بہت قیمتی ہے تھوڑی سی احتیاط حادثات سے بچاؤ” کے عنوان پر ضلع پولیس میرپورخاص کی جانب سےٹریفک کے قوانین پر عمل درآمد کرنے اور ٹریفک حادثات سے روک تھام کے لیئے آگاہی ریلی ایس ایس پی میرپورخاص عابد بلوچ کی سربراہی میں نکالی گئی- ریلی پوسٹ آفس چوک سے گاما اسٹیڈیم تک نکالی گئی ریلی میں اے ایس پی عمران مرزا مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، تاجر برادری، وکلاء برادری، ڈاکٹرز، صحافی برادری اور سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی. ریلی میں گاڑیوں کے فٹنس سرٹفیکیٹس، ڈرائیونگ لائسنس، کم عمر کے بچوں کو گاڑیاں چلانے کے نقصانات اور ٹریفک رول پر عمل درآمد کرنے کی آگاہی دی گئی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے