تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پولیس کا کریک ڈاؤن 4 رکنی گروہ پر مشتمل ڈکیت گروپ گرفتار

پولیس کا کریک ڈاؤن 4 رکنی گروہ پر مشتمل ڈکیت گروپ گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں شریف آباد پولیس کا کریک ڈاؤن 4 رکنی گروہ پر مشتمل ڈکیت گروپ گرفتار ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا کرتے تھے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راٶ عارف اسلم کے جراٸم پیشہ عناصروں کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات- ایس ایچ او شریف آباد امجد کیانی غنڈہ راج کرنے والوں کے لئے خوف و دہشت کی علامت بن گئے کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او شریف آباد امجد کیانی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 4 عناصروں کو دپوچ لیا ملزمان میں شامل شہزاد عرف بجو ولد غلام حیدر، سمیع اللہ ولد عیسی خان، بابر علی ولد عبدالرشید اور عاقب عرف عبداللہ ولد محمد انور کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز اور نقدی برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ عمل کو تیز کردیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے