میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر گلستان معزورین سینٹر میں ایم این اے شمیم آرا پہنور، صوبائی وزیر سیٹھ ہری رام کشوری لال کے فرزند کرن کمار، کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ، سرپرست گلستان معزورین آفاق احمد، صدر نیشنل پریس کلب قمر الدین شیخ، انجنیئر شاہد اقبال، صدر ملک برادری غلام نبی چندیجہ، ڈائریکٹر اطلاعات میرپورخاص شفیق احمد میمن اور دیگر موجود اس موقع پر خصوصی افراد میں پچاس راشن بیگ، تین ویل چیئر اور دو سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں- راشن کے بیگس ملک برادری کے سردار یاسین ملک، ویل چیئر اور سلائی مشینیں ایکسپریس نیوز حیدرآباد کے بیورو سینئر صحافی جنید خانزادہ نے بھیجے ہیں- اس موقع پر گلستان معزورین میرپورخاص کے زمیداران قمر الدین، فیصل، علی نواز ساریو، حفیظ ساریو، صلاح الدین اور دیگر نے آنے والے مہمانوں سے اپنے ساتھ ہیش آنے والی مشکلات و ضروریات سے آگاہ کیا
![]()