تازہ ترین
Home / اہم خبریں / افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی عارضی طور پر بند

افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی عارضی طور پر بند

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) افغان مہاجرین کی رضاکارانہ وطن واپسی عارضی طور پر بند کردی گئی ہے۔ مارچ سے نومبر تک رضاکارانہ طور پر واپسی کے تحت رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ افغان پناہ گزین کارڈ رکھنے والے چھ ہزار سے زائد خاندان وطن واپس جاچکے ہیں۔ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو وطن واپسی پر دو سو ڈالر فی کس دیا جاتا ہے۔ موسم سرما کے باعث افغان مہاجرین کی رضاکارانہ واپسی تین مہینے کے لئے بند کردی گی ہے۔ رضاکارانہ واپسی بند نہ ہونے سے رجسٹرڈ افغان مہارین کو بھی آگاہ کردیا۔ یواین ایچ سی چمکنی اور کوئٹہ کے مراکز بھی بند کردیئے ہیں۔ افغان مہاجرین کی رضاکرانہ وطن واپسی اب آئندہ سال مارچ میں شروع ہوگی۔ سولہ لاکھ سے زائد رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں ائندہ سال تک کی توسیع کی گئی ہے جبکہ افغان رجسٹریشن کرنے والے مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن رواں سال کے 31 دسمبر تک ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے