تازہ ترین
Home / اہم خبریں / صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف نوابشاہ میں آگاہی سیمینار

صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف نوابشاہ میں آگاہی سیمینار

نوابشاہ، (رپورٹ: راج کمار اوڈ) شہید بینظیرآباد میں محکمہ سوشل ویلفیئر، ویمن ڈویلپمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے زیرِ اہتمام صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف آگاہی سیمینار گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کورٹ روڈ نوابشاہ میں منعقد ہوا۔ سیمینار سے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر غلام محمد سہتو، ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ نسیم حسن مستوئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری حمیرہ میر، ڈپٹی ڈائریکٹر ویمن کمپلینٹ سیل زیب النساء، ڈی ایس پی حمزہ عثمان، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر ذوالفقار رند اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ خواتین کو محفوظ، باعزت اور مساوی ماحول فراہم کرنا پورے معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مقررین نے صنفی تشدد کی مختلف اقسام، اس کے سماجی اثرات اور روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ شرکاء کو تشدد کے واقعات کی صورت میں متعلقہ اداروں سے رابطے، متاثرہ خواتین کو قانونی و سماجی معاونت کی فراہمی اور خواتین کے حقوق کے تحفظ سے متعلق آگاہی دی گئی۔ اس موقع پر ’’صنفی بنیاد پر تشدد کو نہ کہیں‘‘ کے پیغام کو عام کرنے اور خواتین کے تحفظ، حقوق اور بااختیار بنانے کے لیے آگاہی سرگرمیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ سیمینار میں سوشل ویلفیئر افسران، چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے نمائندوں، سول سوسائٹی، اساتذہ اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

مختلف ٹی وی چینلز میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو 3، 4 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر کے یو جے دستور کا اظہارِ تشویش

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور) نے آج ٹی وی، 365 نیوز، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے