Home / اہم خبریں / ڈی پی او محمد معصوم کے نوٹس پر تھانہ تلمبہ سے اغواء ہونے والے بچے ضلع سرگودھا شاہ پور جنگل سے بازیاب۔ ترجمان پولیس خانیوال

ڈی پی او محمد معصوم کے نوٹس پر تھانہ تلمبہ سے اغواء ہونے والے بچے ضلع سرگودھا شاہ پور جنگل سے بازیاب۔ ترجمان پولیس خانیوال

خانیوال (بیورو رپورٹ) تھانہ تلمبہ سے اغواء ہونے والے بچے ضلع سرگودھا شاہ پور جنگل سے بازیاب- ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرخانیوال محمد معصوم کے نوٹس پر تھانہ تلمبہ کے علاقے سے اغوا ہونے بچوں کو ضلع سرگودھا شاہ پور جنگل سے بازیاب کرا لیا گیا۔ ڈی پی او خانیوال نے واقعہ کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے اغواء ہونے والے بچوں کو بازیاب کرانے کے لیے ایک پولیس پارٹی تشکیل دینے کا حکم دیا۔ ڈی پی او خانیوال نے کہا مجرمان کو کسی صورت انکے ناپاک ارادوں میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور علاقہ کو ہر حالت میں جرائم سے پاک کیا جائے گا۔ ڈی پی او خانیوال محمد معصوم نے حالیہ تھانہ تلمبہ میں ایس ایچ او تعینات ہونے والے پولیس آفیسرچوہدری زاہد گجر کی سربراہی میں اغواء ہونے والے بچوں کو بازیاب کرانے کے لیے ایک پولیس پارٹی تشکیل دی۔ پولیس پارٹی نے دن رات ایک کرکے اور انتھک محنت کرتے ہوئے اغواء شدہ بچوں جن میں تین 3سالہ بلال اور 4 سالہ افضال سکنہ تلمبہ کو ضلع سرگودھا شاہ پور کے جنگل کے علاقے سے بازیاب کرا لیا۔ بچوں کو شوکت نامی شخص نے اغواء کرنے کے بعد شاہ پور جنگل میں قید رکھا ہوا تھا۔ جسکو گرفتار کرلی اگیا ہے جبکہ بقایا ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈز جاری ہیں۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے