Home / اہم خبریں / کراچی میں پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پارک سے جدید غیر ملکی اسلحہ برآمد کرلیا

کراچی میں پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر پارک سے جدید غیر ملکی اسلحہ برآمد کرلیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پولیس نے گرفتار ملزم نسیم کی نشاندہی پر بہادرآباد کے ایک پارک سے جدید غیرملکی اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے نسیم عرف بلڈر کو ٹیپو سلطان روڈ پر مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا ، نشاندہی پر بہادرآباد میں ایک پارک میں چھاپہ مارا گیا۔ لانگ رینج کی روسی اسنائپر رائفل، سائلنسر لگی کلاشنکوف اور 4 پستول برآمد کر لئے گئے۔ ملزم نسیم ایم کیو ایم لندن کا سرگرم کارکن ہے۔ 17 سال قبل بھی اسی ملزم سے 5 کلاشنکوف اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ملزم کو 2011 میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاون سے گرفتار کیا تھا۔ دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم اقتدار میں آئی تو این آر او کے ذریعے مقدمات ختم ہوئے اور وہ رہا ہوا۔ملزم نے جون 1998 میں اورنگی ٹاون میں ڈاکٹر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے