کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں بوٹ بیسن پولیس کا حقہ شیشہ مافیا کے خلاف تابڑ توڑ چھاپوں و کارروائيوں کا سلسلہ جاری ملزم گرفتار۔ مضر صحت حقہ، شیشہ اور فلیورز برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق حکام بالا کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات- ایس ایچ او بوٹ بیسن اشفاق ملک نے حقہ شیشہ مافیا کی دکانوں پہ تالے لگا کر انکو جیل منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دوران کارروائی ملزم گرفتار، خالد ندیم ولد علی مراد کے قبضے سے 6 مختلف قسم کے حقے شیشے اور فلیورز برآمد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے
![]()