تازہ ترین
Home / اہم خبریں / غیرت کے نام پر قتل کی سنگین واردات

غیرت کے نام پر قتل کی سنگین واردات

ڈیرہ اسماعیل خان ( رپورٹ: گوہر غنچہ) تھانہ پہاڑپور کی حدود کوٹلہ لودھیان میں غیرت کے نام پر قتل کی سنگین واردات، دیور نے گھر کے اندر بھابھی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزم ارتکاب جرم کے بعد جائے وقوعہ سے فرارہونے میں کامیاب، لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔علاقہ کوٹلہ لودھیان میں ملزم محمد اکرم ولد محمد ہاشم نے غیرت کے نام پر گھر کے اندر موجود اپنی 33 سالہ بھابھی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتولہ کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔ مقتولہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بہن ایک نوجوان کے ساتھ تعلق کی بنا پر بدنام ہوئی تھی جسکا خانگی فیصلہ بھی ہوچکا تھا۔ پولیس نے مقتول کے بھائی محمد الطاف کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا

About admin

یہ بھی پڑھیں

آسٹریلیا کے ساتھ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان۔ احمد دانیال، عرفات منہاس اور روحیل نذیر قومی ون ڈے انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل

لاہور، (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے