Home / اسلام آباد / آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کے افسران کی بڑے پیمانے پر تبدیلی و تبادلے- ترجمان اسلام آباد پولیس

آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس کے افسران کی بڑے پیمانے پر تبدیلی و تبادلے- ترجمان اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس افسران کی بڑے پیمانے پر تبدیلی- ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق سردار غیاث گل اے آئی جی آپریشنز تعینات جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا، ایس پی سمیرا اعظم ایس پی ہیڈ کوارٹرز سے ایس پی ٹریفک تعینات، ایس پی محمدعامر نیازی ایس پی سٹی سے ایس پی ہیڈ کوارٹرز تعینات، ایڈیشنل ایس پی سکیورٹی کا چارج بھی ان کے پاس ہوگا، ایس پی لیاقت حیات نیازی کو ایس پی صدر زون کلوز کر دیا گیا، ایس پی انوسٹی گیشن گلفام ناصر کو سی پی او تعینات کردیا گیا، محمد عمر خان ایس پی صدر سے ایس پی رورل تعینات، ایس پی ساعد عزیز ایس پی ایس ایس جی سے ایس پی سٹی تعینات، ڈی ایس پی ارشد محمود ایس ڈی پی او صدر تعینات، ڈی ایس پی اقبال حسین ایس ڈی پی اونیلور، منور علی مہر ایس ڈی پی او بھارہ کہو تعینات، ڈی ایس پی عابد حسین ایس ڈی پی او شہزاد ٹاﺅن، حاکم خان ڈی ایس پی سی آئی اے تعینات، سردار غلام مصطفٰی ڈی ایس پی سی آئی ڈی، اشرف شاہ سی پی او تعینات، محمد حسین لاسی ڈی ایس پی فارن مشن، سفیر حسین بھٹی ڈی ایس پی ٹریفک تعینات، غلام محمد باقر ڈی ایس پی ریسکیو ون فائیو، انسپکٹر حق نواز رانجھا ڈی ایس پی ٹریفک تعینات، انسپکٹر الفت عارف ایس ڈی پی او سیکرٹریٹ، انسپکٹر امتیاز علی شاہ ایس ڈی پی او آبپارہ تعینات، انسپکٹر شمس اظہر کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیا گیا ہے، چیف کمشنر اسلام آباد نے افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ایس ایس پی آپریشنز نے ایس ایچ اوز کی تبدیلی کے احکامات جاری کر دئیے، نئے ایس ایچ اوز کو ان کی پیشہ وارانہ قابلیت، سابقہ ریکارڈ و شہرت کو دیکھتے ہوئے تعینات کیا گیا ہے، نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ز میں سب انسپکٹر غلام مصطفی ایس ایچ او بنی گالہ تعینات، سب انسپکٹر یار محمد ایس ایچ او بھارہ کہو، انسپکٹر غلام مصطفٰی ایس ایچ او انڈسٹریل ایریا تعینات، سب انسپکٹر سلیم اللہ ایس ایچ او کھنہ، سب انسپکٹر سیف اللہ ایس ایچ او تھانہ کورال تعینات، سب انسپکٹر نورالاسلام تھانہ لوہی بھیر، انسپکٹر عبدالجبا ر تھانہ مارگلہ ایس ایچ او تعینات، انسپکٹر مختار احمد تھانہ نیلور جبکہ اسجد محمود تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او تعینات، سب انسپکٹر طارق رؤف ایس ایچ او سبزی منڈی، سب انسپکٹر محمد عباس ایس ایچ او شہزا د ٹاﺅن تعینات، سب انسپکٹر ارشد محمود تھانہ شالیمار جبکہ انسپکٹر گلزار احمد شمس کالونی ایس ایچ او تعینات، انسپکٹر محمد بشیر تھانہ سہالہ جبکہ سب انسپکٹر عبدالقادر تھانہ ترنلو کے ایس ایچ او تعینات کردئیے

About admin

یہ بھی پڑھیں

اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا پشاور میں افتتاح، جدید سفری سہولیات متعارف

پشاور، (نوپ نیوز) پاکستان ریلویز کی جانب سے اپ گریڈڈ “عوام ایکسپریس” کا باقاعدہ افتتاح …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے