کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں پی آئی بی پولیس کا جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائيوں و چھاپوں کا سلسلہ جاری 2 عناصر گرفتار۔ چرس، نقدی، مسروقہ موباٸل فونز، و مسروقہ موٹر ساٸیکل اور غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد- مقدمہ درج تفتیش کا عمل جاری- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے جراٸم پیشہ و منشیات مافیا کے خلاف زمین تنگ کردینے کے احکامات- ڈی آئی جی ایسٹ و ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے غنڈہ راج کرنے والے و زہریلا کاروبار کرنے والوں کو فوری جیل منتقل کردینے کے احکامات- ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی نے معاشرے کے ناسوروں کو مٹی میں ملادینے کا عزم کرلیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او پی آئی بی عامر اعظم صدیقی کی سربراہی میں بدنام زمانہ منشیات فروش سمیت متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل اویس ولد نعیم اور عنایت اللہ الیاس بھگوان ولد حاجی الرحمن کے قبضے سے 1020 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس، نقدی، مسروقہ موباٸل فونز و موٹر ساٸیکل اور غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد- دونوں ملزمان منشیات فروشی کے ساتھ ساتھ سنگین جراٸم کی وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی تھے دونوں ملزمان مختلف جراٸم کی وارداتوں میں پہلے بھی بند ہوکر جیل جا چکے ہیں ملزمان کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے
![]()