Home / اہم خبریں / پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی عمر قید کی سزا، قاتل کو 92 سال قید سخت اور سات لاکھ ستر ہزار روپے جرمانہ 

پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑی عمر قید کی سزا، قاتل کو 92 سال قید سخت اور سات لاکھ ستر ہزار روپے جرمانہ 

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ میں قتل کے مقدمہ کا اب تک کی سزا کا بڑا فیصلہ، ایڈیشنل سیشن جج ڈیرہ شاکر اللہ خان نے دو بھائیوں سمیت تین افراد کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم کو مجموعی طور 92 سال قید بامشقت اور سات لاکھ ستر ہزار روپے جرمانہ کی سزا جبکہ دو ملزمان کو اشتہاری گردانتے ہوئے ان کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتار ی جاری کردیئے۔ مجرم کی جانب سے فاروق اختر ایڈوکیٹ جبکہ استغاثہ کی جانب سے ڈی پی پی جمشید خان نے اس اہم مقدمہ میں عدالت کی معاونت اور رہنمائی کی۔ استغاثہ کے مطابق مجرم شیر عالم ولد اکبر شاہ قوم شیخ سکنہ وانڈہ ابو پر الزام تھا کہ اس نے دیگر دو ملزمان سید عالم ولد گل عالم اور قدیم خان ولد میرم شاہ اقوام شیخ ساکنان وانڈہ ابو کے ہمراہ فائرنگ کرکے دو بھائیوں سعداللہ اور علی رحمان پسران رحمدل اقوام شیخ اور محمد حنیف ولد عالمگیر ساکنان وانڈہ ابو کو قتل جبکہ حاکم جان ولد عبداللہ اور محمد یوسف ولد فیروز اقوام میراثی ساکنان وانڈہ ابو کر زخمی کردیا۔ زخمی حاکم جان نے تھانہ یارک میں رپورٹ درج کرائی کہ وہ 12 اگست 2014 کو علاقہ بہادری میں تماشہ دیکھ کر موٹرسائیکلوں پر اپنے گھر جارہے تھے کہ شب ایک بجے کے قریب وہ اراضی نزیر خان بحد وانڈہ میر عالم پہنچنے تو قریبی درختوں کے جھنڈ سے مسلح بہ کلاشنکوف تینوں ملزمان اچانک نمودار ہوئے جنہیں موٹرسائیکل کی لائٹ سے ہم نے پہنچان لیا۔ ہم نے موٹرسائیکل فورا وآپس پیچھے موڑی لیکن اس دوران انہوں نے اپنی اپنی کلاشنکوف سے ہم پر فائرنگ کردی۔ مقدمہ درج ہونے پر ایک مجرم شیر عالم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا۔ استغاثہ کی جانب سے 18 گواہان اور شہادتیں عدالت میں پیش کی گئیں۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل کرتے 41 صفحات پر مشتمل اہم تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے مجرم کے خلاف تین افراد کے قتل کا جرم ثابت ہونے پر اسے تین بار پچیس سال قید بامشقت، دولاکھ روپے فی مقتول کے لواحقین کو معاوضہ عدم ادائیگی پر چھ ماہ قید مزید جبکہ دو افراد پر قاتلانہ حملہ کرنے پر اسے پانچ پانچ سال قید اور فی کس پچاس ہزار روپے جرمانہ، عدم ادائیگی پر چھ ماہ قید مزید، زخمی محمد یوسف کے شدید زخموں کی نوعیت پر مجرم کو پانچ سال قید سخت اور پچاس ہزار روپے ارش جرمانہ جبکہ زخمی حکم جان کے خفیف زخمیوں کی نوعیت پر مجرم کو دو سال قید سخت اور بیس ہزار روپے دمن جرمانہ عدم ادائیگی پر چھ ماہ قید مزید کی سزا کا حکم جاری کردیا۔ مجرم کو زیر دفعہ B -382 ض ف کا فائدہ بھی دیا گیا۔ تمام سزائیں یکجا شمار کی جائیں۔ عدالت نے دیگر دو مفرور ملزمان کو اشتہاری گردانتے ہوئے ان کے خلاف دائمی وارنٹ گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیرتِ نبویؐ انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، موجودہ دور میں پیروی کی اشد ضرورت ہے۔

    درود پاک کونسل کی افتتاحی تقریب، نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل ہی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے