ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہرغنچہ) پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی یعقوب شیخ نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نعمان افضل آفریدی سے رابطہ کیا اور انہیں کابینہ کے حالیہ فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام شوگر ملوں کو کرشنگ ہر صورت میں فوری شروع کی جائے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ۔ کسی چھوٹے، بڑے زمیندار کی تمیز کو ختم کرکے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر گنے کی ٹرالیاں خالی کی جائیں انہوں نے کہا کمیشن مافیا اور ٹھیکیداروں اور ملز مالکان کی ملی بھگت کو قطعی قبول نہیں کیا جائیگا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت کسی صورت شوگر ملوں کو اپنی اجارہ داری قائم نہیں کرنے دے گی اور حلقہ ایم این اے ہونے کی وجہ سے میرا فرض ہے کہ اپنے علاقہ کے لوگوں کے جائز حقوق کا تحفظ کروں۔۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی کہ کین کمشنر کی زیر نگرانی شوگر کین کنٹرول دفتر میں کریشنگ سیزن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ گنے کا ریٹ 180 روپے فی 40 کلو اور چقندر کا 175روپے فی 40 کلو مقرر ہے۔
![]()