Home / اہم خبریں / میہڑ میں 6 ماہ قبل ہلاک ہونے والے شخص کی شک کی بنیاد پر قبر کشائی

میہڑ میں 6 ماہ قبل ہلاک ہونے والے شخص کی شک کی بنیاد پر قبر کشائی

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ کے قریب تہرڑی محبت میں 6 ماہ پہلے جاں بحق ہونے والے شخص دادن کھوکھر کے بھائی شاہد کھوکھر نے سیشن کورٹ میں درخواست داخل کی تھی کہ بھائی کو کھانے میں زہر دیکر مارا گیا تھا جس پر عدالت نے 6 ماہ پہلے جاں بحق ہونے والے شخص کی قبر کشائی کرکے جائزہ لیکر نمونے لیبارٹری کو بھیجے گئے جس کے بعد میجسٹریٹ حسن علی پھل پوٹو اور لاڑکانہ میڈیکل بورڈ کےڈاکٹر عبدالغفار شیخ کی نگرانی میں قبر کشائی کی دوسری طرف مقتول کے بھائی شاہد کھوکھر نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی 15 سال سے اپنے سسرال کے پاس رہتا تھا اس کے چار بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں ہمیں شک ہے کہ اس کو کھانے میں زہر دیکر مارا گیا تھا دوسری طرف سے مقتول کے سسر شفیع محمد کھوکھر کا کہنا تھا کے دادن کھوکھر کو گلے کا کینسر تھا دو سال سعودی عرب کمانے بھی گیا تھا جہاں سے وہ اپنے کمائی کے پیسے اپنے بہنوئی بخشل کھوکھر کے پاس بھیجتا تھا- دادن کھوکھر کے انتقال کے ہونے کے بعد اس کا بھائی اور اس کے بہنوئی سے بچوں کی کفالت اور ان کے باپ کے پیسے مانگے تو ان لوگوں نے ہمارے اوپر قتل کا الزام لگایا ہے جبکہ ہم چیف جسٹس آپ پاکستان سےمطالبہ کرتے ہیں کے ڈی این اے رپورٹ کےمطابق ہمارے ساتھ انصاف کیا جائے اور مقتول کے بچوں کو ان کا حق دیا جائے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے