تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں اورنگی ڈویژن تھانہ پاکستان بازار پولیس کی کاروائی میں ایک منشیات فروش گرفتار

کراچی میں اورنگی ڈویژن تھانہ پاکستان بازار پولیس کی کاروائی میں ایک منشیات فروش گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں اورنگی ڈویژن تھانہ پاکستان بازار پولیس کا حکام بالا کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوۓ منشیات مافیا کے گرد گھیرا تنگ کردیا ملزم گرفتار۔ اعلیٰ نسل کی چرس اور نقدی برآمد، مقدمہ درج تفتیش جاری- تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے سماج دشمن عناصروں کے خلاف سخت ترین احکامات- ایس ایچ او پاکستان بازار ماجد کورائی نے سماج دشمن عناصروں کو الٹا لٹکا دینے کا عزم کرلیا- دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او پاکستان بازار ماجد کورائی کی سربراہی میں کرسٹل آٸس تنزانیہ کے ڈیلر کو پکڑ لیا۔ ملزم ساجد صدیقی ولد کریم اللہ کے قبضے سے اعلیٰ نسل کی چرس برآمد ملزم حب چوکی و افغان کیمپ میں جاکر چرس، کرسٹل و دیگر مضر صحت اشیاء کی فروخت میں ملوث اور پولیس کو مختلف مقدمات میں انتہائی مطلوب بھی ہے۔ ملزم کے خلاف امتناعی منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے