Home / اہم خبریں / میاں چنوں اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکالنے والوں کو لوٹنے والے گروہ متحرک پنجاب پولیس کے اہلکار کو کتنے کا چونا لگا ؟ خبر پڑھیں

میاں چنوں اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکالنے والوں کو لوٹنے والے گروہ متحرک پنجاب پولیس کے اہلکار کو کتنے کا چونا لگا ؟ خبر پڑھیں

میاں چنوں (رپورٹ: شاہد عباس سیال) میاں چنوں اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے نکالنے والوں کو لوٹنے والے گروہ متحرک، نو سر بازو نے پولیس اہلکار سے 50 ہزار لوٹ لئے. تفصیلات کے مطابق تحصیل میاں چنوں میں نو سر بازو کے کئی گروپ متحرک ہوچکے ہیں جو سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں دن رات مصروف ہیں- گزشتہ روز بھی الہی بخش کالونی کے رہائشی محمد عمیر جوکہ پنجاب پولیس میں بطور ملازم ڈیوٹی کرتا ہے گزشتہ روز جب محمد عمیر نشتر روڑ پر نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے گیا تو اسی اثناء میں تین نو سر باز بھی ساتھ گھس گئے اور نو سر بازی کرتے ہوۓ متاثرہ پولیس اہلکار کا اے ٹی ایم لیا اور پن کوڈ بھی پوچھ لیا- نو سر بازو نے متاثرہ نوجوان کو جعلی اے ٹی ایم کارڈ تھمایا اور رفو چکر ہو گئے- کچھ دیر باد نو سر بازو نے دوسرے بنک میں جا کر 50 ہزار کی نقدی رقم نکالی جسکا ایس ایم ایس متاثرہ کے موبائل پر موصول ہوا- واردات کی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی- شہر میں بڑھتی ہوئی نو سر بازو کی وارداتوں پر شہریوں نے اعلی حکمرانوں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

سی ایم (CM) پنجاب مریم نواز کے نام مجبور باپ کی فریاد

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے