تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کومل رضوی کی گلوکومیٹرز اِسٹرپس کے لئے عطیہ مہم

کومل رضوی کی گلوکومیٹرز اِسٹرپس کے لئے عطیہ مہم

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان کی صف اول کی راک وپاپ گلوکارہ کومل رضوی اپنی فنّی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی بہتری کے لئے فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں، اسی سلسلے میں انھوں نے قومی ادارہ برائے صحت اطفال (این آئی سی ایچ) کے ضیابطیس وارڈ کا دورہ کیا اور کچھ وقت مریضوں کی عیادت اور تیمارداری میں گزارا۔ وارڈ کا آنکھوں دیکھے حال نے کومل کو بے حد متاثر کیا اور انہوں نے ضیابطیس سے متاثرہ بچوں کی ہر ممکن مدد کا عزم ظاہر کیا۔ کومل نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ”ہر ماہ تین سے چار بچے این آئی سی ایچ لائے جاتی ہیں جو غیر تشخیص شدہ ضیابطیس میں مبتلا ہوتے ہیں، ان میں سے بعض پہلے ہی ایک آنکھ سے بصارت کھو دیتے ہیں جس کی میں عینی شاہد ہوں، جب کہ بعض کو گردوں کا مرض لاحق ہوجاتا ہے۔ تقریبا ہر بچہ اپنے ساتھ گلوکومیٹر گھر لے جاتا ہے جس کے زریعے خود سے شوگر کا لیول مانیٹر کیا جاسکتا ہے۔ یہ گلوکومیٹر حکومت کی جانب سے عطیہ کئے جاتے ہیں لیکن بیشتر خاندان وہ ضروری ٹیسٹنگ اسٹرپس خریدنے کی سکت بھی نہیں رکھتے جو روزانہ کی بنیاد پر گلوکومیٹرز کے لئے کام میں آتی ہیں حالانکہ ان کی قیمت 20 سے 30 روپے بنتی ہے۔ ایسی صورتحال میں جب کہ یہ لوگ اسٹرپس کا خرچہ برداشت نہیں کر پاتے تو نتیجتاً شوگر بھی چیک نہیں ہوتی اور یوں دیگر امراض میں بھی مبتلا ہوتے چلے جاتے ہیں۔ 50 اسٹرپس والی ایک بوتل کی قیمت 1150 روپے ہے اور میں 10 لاکھ روپے مالیت کی ایسی بوتلیں ڈاکٹر محسنہ کو دوں گی جو این آئی سی ایچ کے اس وارڈ کی سربراہ ہیں اور جن کی توسط سے یہ اسٹرپس مستحق خاندانوں کو دی جائیں گی۔ میں یہ اسٹرپس نہایت ذمہ داری کے ساتھ متعقلہ حکام کے حوالے کروں گی اور اس کے علاوہ اس رقم کو کسی بھی اور مصرف کے لئے براہ راست این آئی سی ایچ کے حوالے نہیں کیا جائیگا۔ میں مخیر افراد سے یہ رقم جمع کرنے میں مدد کرنے کی درخواست کرتی ہوں”۔ خیال رہے کہ این آئی سی ایچ 500 بستروں پر مشتمل اسپتال ہے جو محکمہ صحت حکومت سندھ کے زیر نگرانی کام کر رہا ہے۔ یہ ملک میں بچوں کا پہلا اور موجودہ وقت میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسپتال ہے جو صوبہ سندھ میں کام کر رہا ہے۔ اسپتال میں بچوں سے متعلق تمام جملہ امراض کا علاج جدید ترین مشینوں کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ ادارے کا اعلی تعلیم یافتہ تدریسی عملہ انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز بھی کامیابی سے چلا رہا ہے۔ مجموعی طور پر این آئی سی ایچ کا شمار ملک کے اُن اداروں میں ہوتا ہے جنھیں مقامی اور بین القوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کا گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے موسمِ گرما کی تعطیلات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے