کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کالج کے مروج کردہ نئے اصولوں کے تحت انسپیکٹرز کی ٹریننگ- جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طرف سے مروج کیے جانے والے نئے اصولوں کے تحت انسپیکٹرز کی ٹریننگ کے لیے سیشن منعقد کیا گیا ۔ٹریننگ سیشن میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سمیت دیگر کالجوں کے چالیس سے زائد نمائندگان نے شرکت کی۔ سیشن میں معیارات کو جانچنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر سید محمد طارق رفیع کا کہنا تھا کہ پی ایم ڈی سی کے مروجہ اصولوں کو لاگو کرنے کے لئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی تیکنیکی مدد فراہم کررہی ہے جس کے ذریعہ ادارے ان اصولوں پر عمل درآمد کرسکیں۔
![]()