جامشورو (رپورٹ: سبحان بلوچ) ڈی آئی جی پی حیدرآباد نعیم احمد شیخ و ایس ایس پی جامشورو توقیر محمد نعیم نے سائیٹ ایریا کوٹری کی میں مددگار (15) کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شمس قمر شیروانی، ایس ڈی پی او کوٹری نظر محمد ڈیشک، ایس ایچ او جامشورو اشفاق منگی، ایس ایچ او سائیٹ ایریا کوٹری آدم خان ابڑو، انچارج ڈی آئی بی جلیل احمد عباسی و دیگر افسران نے مددگار (15) کا افتتاح کیا۔ ایس ایس پی نے مددگار 15 سائیٹ ایریا کوٹری پہنچ کر جوانوں سے ڈیوٹی کے حوالے سے بریفنگ لی۔ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نے 15 کے مامور اہلکاروں سے ملاقات کی اور ہدایات جاری کی کہ آپ جوانوں کو تهانوں سے بہتر ڈیوٹی سرانجام دینی ہے۔ مددگار 15 جامشورو میں 2 موبائیل گاڑیاں، 15 موٹرسائیکل، فون بیس سیٹ، اور واکی ٹاکی شامل- ڈی آئی جی اور ایس ایس پی نے کہا کہ جلد ہے سیہون شریف میں مددگار 15 کا افتتاح کیا جائیگا۔
![]()