ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) وفاقی حکومت کے ویژن کے تحت حیسکو صارفین کی شکایت کے ازالے کے لیے ٹنڈو آدم ڈویژن آفس میں کھلی کچہری کا انقعاد کیا جارہا ہے اور صارفین کے مسائل ہنگامی بنیادوں پرحل کیے جائیں گے ایکسیئن ٹنڈو آدم تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے احکامات کے پیش نظر سی ای او حیدرآباد رحم علی اوٹھو کی ہدایت پر صارفین بجلی کے مسائل کے حل کے لیے ٹنڈوآدم حیسکو ڈویژن میں 5 جنوری کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں صارفین کے جائز مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے حیسکو زرائع کے مطابق ٹنڈو آدم سب ڈویژن ون، سب ڈویژن ٹو، سب ڈویژن اڈیرو لعل، سب ڈویژن ہالا، سب ڈویژن مٹیاری، سب ڈویژن بھٹ شاہ کے صارفین اس کھلی کچہری سے مستفید ہوسکیں گے اس حوالے سے ایکسیئن ٹنڈو آدم اختیار میمن نے بتایا ہے کہ کھلی کھچری میں جنرل مینجر حیسکو حیدرآباد عبدالستار میمن و دیگر حیسکو افسران موجود ہونگے انھوں نے بتایا کہ کھلی کھچری کا مقصد حیسکو عملے کی جانب سے جانے انجانے زیادتیوں کا ازالہ کرنا ہے تاکہ صارفین بجلی کے بلوں کی آسانی سے ادائیگی کرسکے اس تقریب کے انعقاد سے مثبت اثرات مرتب ہونگے اور ادارہ مستحکم ہوگا۔ ایکسیئن ٹنڈو آدم نے حیسکو صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں حیسکو کے حوالے سے درپیش مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری میں شرکت کو یقینی بنائیں۔
![]()