Home / اہم خبریں / ختم نبوت کا تحفظ ہمارے لئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے، مرسکتے ہیں مگر ختم نبوت پر کسی صورت آنچ آنے نہیں دینگے۔ ثروت اعجاز قادری

ختم نبوت کا تحفظ ہمارے لئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے، مرسکتے ہیں مگر ختم نبوت پر کسی صورت آنچ آنے نہیں دینگے۔ ثروت اعجاز قادری

کراچی (پریس ریلیز) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کرئے، غربت سے تنگ بھوک وافلاس سے پریشان حال خود کشیاں کر رہے ہیں،عوام کو ریلیف نہیں دیا تو مایوسیاں جنم لے گی جو کسی طور بھی جمہوری قدروں کے مفاد میں نہیں ہے، پاکستان سنی تحریک یوم رضا کانفرنس 9 نومبر کو مرکز اہلسنت پر ہوگی، ناموس رسالت کے قانون میں چھیڑ چھاڑ کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، بانیان پاکستان کی اولاد ہیں پاکستان کی سلامتی و بقاء اور استحکام کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، آئینی اداروں کا احترام کرنا ہر محب وطن کا آئینی فرض ہے، اداروں کا احترام کل بھی تھا اور آج بھی، بلا تفریق انصاف کو یقینی بنایا جائے، پاکستان کی سر زمین پر گستاخی رسول کا وجود نہیں چاہتے ایسے افراد کے خلاف ادارے اہم کردار ادا کریں، قانون کی بالا دستی کے بغیر پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے، انتہا پسندی کو ختم کرنا ہے تو انصاف بغیر کسی دباؤ کے یقینی بنانا ہوگا، عاصیہ ملعونہ کیس میں بہت زیادہ ابہام پایا جاتا ہے، نظرثانی کی اپیل میں سپریم کورٹ کا فل بینچ تشکیل دیا جائے، چین سے معاشی و اقتصادی 15 سمجھوتے کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں مرکز اہلسنت پر مختلف اہلسنت کی انجمنوں کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے لئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے، مرسکتے ہیں مگر ختم نبوت پر کسی صورت آنچ آنے نہیں دینگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے