Home / اہم خبریں / کراچی میں حیدری پولیس کا جراٸم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی میں حیدری پولیس کا جراٸم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) کراچی میں حیدری پولیس کا جراٸم پیشہ افراد کی گرفتاری کے لئے تابڑ توڑ کارروائيوں کا سلسلہ جاری 4 اسٹریٹ کرمنلز حیدری پولیس کے شکنجے میں اسلحہ، مسروقہ موٹر ساٸیکل و موباٸل فونز اور نقدی و دیگر قیمتی سامان برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش کا عمل شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل راؤ عارف اسلم کے جراٸم پیشہ عناصروں کو جیل منتقل کرنے کے احکامات- ایس ایچ او حیدری ارشد آفریدی نے اسٹریٹ کرمنلز کے لئے ڈنڈا اٹھا لیا دوران کارروائی اہلکاروں نے ایس ایچ او حیدری ارشد آفریدی کی سربراہی میں متعدد جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا- ملزمان میں شامل محمد سلمان عرف کاشان ولد، محمد اسلم، آفتاب احمد ولد محمد صدیق، محمد علی ولد محمد اشرف اور عامر ولد عبدالغفار کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز، مسروقہ شدہ موٹر ساٸیکلز و موباٸل فونز اور نقدی و قیمتی سامان برآمد ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران درجنوں سے زاٸد اسلحہ کے زور پر اسٹریٹ کراٸم کی وارداتيں کرنے کا اعتراف کیا ہے ملزمان اس سے پہلے بھی جیل جاچکے ہیں اور مختلف تھانہ جات میں ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج ہیں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے رابطہ کے دوران ایس ایچ او حیدری ارشد آفریدی نے یہ موقف اپنایا کہ جراٸم پیشہ عناصروں کا قلعہ قمعہ کرکے انکو جیل منتقل کرینگے خواہ یہ کتنے ہی بااثر کیوں نا ہوں-

About admin

یہ بھی پڑھیں

عائشہ ظفر کی تاریخی سنچری، پاکستان ویمنز نے زمبابوے کو ریکارڈ مارجن سے شکست دے دی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے