کوالالمپور (رپورٹ: عامر وقاص چوہدری) ملایشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں پاکستان ہائی کمیشن میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا- تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے طلباء، ملایشیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی، ملائیشیا میں انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں، ادیبوں دانشوروں اور صحافیوں کے علاوہ برادر اسلامی ممالک کے سفارتکاروں جن میں فلسطین کے ہائی کمشنر ڈاکٹر انور ایچ الآغا، ترکی کے ہائی کمشنر ڈاکٹر ماری کوککائی نے شرکت کی- خیبر پختونخواں کے ممبر صوبائی اسمبلی مولانا مفتی فضل غفور تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب میں 200 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی- پاکستانی ہائی کمشنر نفیس زکریا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ صدر پاکستان ممنون حسین، وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پیغام پڑھ کر سنایا انہوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوۓ کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم برپا کر رکھے ہیں اور کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے نہتے معصوم کشمیریوں کو بیدردی سے قتل کیا جا رہا اور مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے عالمی برادری کا یہ حق بنتا ہے کہ وہ مظلوم نہتے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں اور بھارت کو یہ باور کروائیں کہ وہ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے تنازعے کو حل کرے-
اسکالر ڈاکٹر حسن نے اظہار خیال کرتے ہوۓ کہا کہ بھارت نے اپنے مظالم کو چھپانے کے لئے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں خبروں کو روکنے کے لئے کشمیریوں کی اظہار آزادی کو روکنے کے لئے کشمیر میں سوشل میڈیا کو بند کر دیا ہے بھارت کا عالمی برادری کے ساتھ دوہرا معیار ہے بھارت نے کشمیر میں کشمیریوں کے لئے آزادی اظہار رائے سے روک رہا ہے تاکہ اقوام عالم اس کی سفاکی اور درندگی کو نہ دیکھ سکے-
جبکہ “آئی او کے” کی رہنما شائستہ نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ میں عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ چند سالوں میں ہونے والے بھارتی تشدد کے اعداد و شمار کی جانب مبذول کروانا چاہتی ہوں بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی اور جرائم میں اضافے اقوام عالم کے لئے لمحہ فکریہ ہے، بھارت جدوجہد آزادی کشمیر کو دبانے کے لئے انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے کشمیروں کو کچلنے کے لئے کشمیریوں کو اقتصادی طور پر، سماجی طور پر اور مذہبی اور مواصلات کی آزادیوں سے محروم کر رہا ہے بھارتی افواج کشمیری خواتین، بچوں اور بوڑھوں پر ظلم اور تشدد کر رہے ہیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور خودمختاری کو بھارت دبا نہیں سکتا- گزشتہ سال جولائی میں بھارتی افواج نے 100 سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ 500 سے زائد کشمیریوں کو زخمی کیا، پیلٹ گن سے معصوم کشمیریوں کو آنکھوں کی بصارت سے محروم کیا جا رہا ہے کشمیری مسلمان آج اقوام عالم سے یہ سوال کرتے ہیں کہ آخر کب تک بھارت کی بڑھتی ہوئی بربریت اور انسانیت سوز مظالم پر خاموشی رہے گی؟ اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے تنازعے کے حل کے لئے عالمی برادری فلفور اپنا کردار ادا کرے- تقریب کے آخر میں ایک ویڈیو ڈاکومنٹری دکھانے کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں حریت رہنماؤں کے پیغامات، پاکستان سے اظہار یکجہتی کے علاوہ بھارتی مظالم شامل تھے-
پاکستان ہائی کمیشن ملائیشیا میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جذبے کے ساتھ منایا گیا فوٹو نوپ نیوز
کشمیر میں بھارتی مظالم کی تصویری جھلکیاں