تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور القدس عالم اسلام کا قلب اور فلسطین کا ابدی دارلحکومت ہے۔ مقررین کا یکجہتی کشمیر و فلسطین واک سے خطاب

کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور القدس عالم اسلام کا قلب اور فلسطین کا ابدی دارلحکومت ہے۔ مقررین کا یکجہتی کشمیر و فلسطین واک سے خطاب

کراچی (رپورٹنگ ٹیم: ذیشان حسین + عمران احمد + احمد خان) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور یوتھ تنظیموں کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر یوم کشمیر منایا گیا اور کراچی پریس کلب تا اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر تک ’’یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ ‘‘ کیا گیا, یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ کی قیادت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین نے کی جبکہ اس موقع پر سول سوسائٹی اراکین، انسانی حقوق کی تنظیموں، یوتھ تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں اور طلباء و طالبات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر اور فلسطین میں جاری صیہونی وبھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے، اسی طرح بینرز اور پلے کارڈز پر فلسطینیوں اور کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی پر مبنی نعرے بھی درج تھے- عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے جبکہ بھارت کی جانب سے مسلسل پاکستان کی سرحدی خلاف ورزیوں کی شدید الفاظ میں مذمت درج تھی، یکجیتی کشمیر و فلسطین مارچ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کشمیر و فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، شرکاء کا کہنا تھاکہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل ایک جعلی ریاست ہے جبکہ بھارت ایک جارح اور بدمعاش ریاست ہے۔غاصب اسرائیل کا وجود نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے اور بھارت کا وجود ایشیائی ممالک کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

یکجہتی کشمیر و فلسطین مارچ سے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین اور یوتھ تنظیموں کے سرکردہ رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر ہاشمی، جعفریہ الائنس کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی، متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و سابق ڈپٹی میئر کراچی سید طارق حسن، ملی مسلم لیگ کے مرکزی نائب صدر مزمل ہاشمی، عام لوگ اتحاد کے سربراہ جسٹس (ر) وجیہ الدین صدیقی،عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، جمعیت علماء پاکستان کے وحید یونس، پائیلر کے صدر کرامت علی، معروف سماجی رہنما سید شبر رضا، پاکستان میں مقیم فلسطینی طلباء کے صدر محمد زیدان، ایمیٹی انٹرنیشنل کے عمران شہزاد، ایشین یونین کے صدر طارق شاداب، آئی ایس او کے رہنما محمد عباس، اے پی ایم ایس او کے ذیشان حیدر، وحدت یوتھ کے کاظم عباس، انجمن طلباء اسلام کے بابر علی، یوتھ پارلیمنٹ کے نائب صدر مظہر احمد خان، جناح کا پاکستان کے جنرل سیکرٹری شرجیل بیگ، شاہین پاکستان کے اویس قادری، ایم کیوایم یوتھ افیئرز کے انچارج خواجہ بلال، سندھ کلچر موومنٹ کے سلیم احمد، انسانی حقوق کے کارکن سائمن گل، سماجی رہنما علی قاسم، انعم میمن، سائرہ سمر،عدنان کوڈیا، روبیکا یوسف، عمر الطاف ، صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا اور کشمیر و فلسطین کو پاکستان اور عالم اسلام کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ کشمیر و فلسطین کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رہیں گے اور فلسطین و کشمیر میں جاری جد وجہد آزادی کی مکمل سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔

 

مقررین نے حالیہ دنوں امریکی صدر کی جانب سے القدس کے بارے میں دئیے جانیوالے احمقانہ بیان کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ القدس فلسطین کا ابدی دارلحکومت ہے۔ مقررین کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کشمیر و فلسطین کے مسائل کے لئے سنجیدہ کردار ادا کرے اور عالمی برادری ان مسائل کے حل کے لئے دوہرا معیار ترک کرتے ہوئے غاصب اور جارح ریاستوں اسرائیل اور بھارت کے خلاف ایکشن لے۔ اس موقع پر بابرا اسماعیل، اظہر جمیل ، مجتبیٰ، بھیشم کمار، عظمت معید صدیقی، نوید گل، رئیس احمد ، حافظ ہریرہ، اقبال یوسف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
  

  

  

  

  

کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور القدس عالم اسلام کا قلب اور فلسطین کا ابدی دارلحکومت ہے۔ مقررین کا یکجہتی کشمیر و فلسطین واک سے خطاب تصاویر: نوپ نیوز

About admin

یہ بھی پڑھیں

AFC, PFF high-ups sign document to strengthen Pakistan football

Lahore, by (Sports Reporter) Mr. Sonam Jigmi, Senior Manager of the South Asia Unit of …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے