Home / اہم خبریں / کراچی میں عزیز بھٹی پولیس نے مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی میں عزیز بھٹی پولیس نے مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا

کراچی (رپورٹ: زوہیب عتیق) ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر امیر احمد شیخ کے بدنام زمانہ و مفرور جراٸم پیشہ و اسٹریٹ کرمنلز کے لئے زمین تنگ کردینے کے احکامات- عزیز بھٹی پولیس نے مختلف جراٸم کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع- تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عدیل رضا نے ڈسٹرکٹ ایسٹ تھانہ عزیز بھٹی کا چارج لیتے ہی جراٸم پیشہ عناصروں کا قلعہ قمعہ کرنا شروع جراٸم پیشہ و مفرور ملزمان ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کے نشانے پر کامیاب کارروائی کے دوران اہلکاروں نے ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا کی سربراہی میں 4 رکنی گینگ پر مشتمل ملزمان کو گرفتار کرلیا جو کہ کراچی بھر میں اسٹریٹ کراٸم، اغوا براۓ تاوان، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت سنگین جراٸم کی وارداتوں میں ملوث ہیں- کالو کرنٹ گروپ کا مفرور دہشتگرد ثنا اللہ عرف ثنوک ولد در محمد، ایاز ولد در محمد، ابراہیم ولد عبدالرحمن، پرویز ولد مطالب ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بمعہ لوڈ میگزینز برآمد چاروں ملزمان کراچی کے مختلف تھانوں میں مختلف مقدمات میں بند ہوچکے ہیں ملزمان کراچی پولیس کو انتہائی مطلوب بھی ہیں ملزمان اس سے پہلے بھی بند ہوچکے ہیں- ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے داٸرہ کار کو تیز کردیا گیا ہے- رابطہ کے دوران ایس ایچ او عزیز بھٹی عدیل رضا نے یہ موقف اپنایا کہ حکام بالا کے حکم کی پاسداری کرتے ہوۓ جراٸم پیشہ و سماج دشمن عناصروں کا قلعہ قمعہ کرکے علاقہ عوام و شہریوں کو ہر ممکنہ طور پر تحفظ و ریلیف فراہم کرینگے-

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایمن فاطمہ کی دھواں دار نصف سنچری، پاکستان ویمنز نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے زمبابوے کے خلاف شاندار کارکردگی کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے