Home/اہم خبریں/چیچہ وطنی اوکانولہ گزشہ روز اغوا ہونے والا 11 سالہ بچہ جعلی پیر کے کے قبضے سے بازیاب بچے کو بدفعلی کی نیت سے اغوا کیا گیا تھا- جعلی پیر گرفتار
چیچہ وطنی اوکانولہ گزشہ روز اغوا ہونے والا 11 سالہ بچہ جعلی پیر کے کے قبضے سے بازیاب بچے کو بدفعلی کی نیت سے اغوا کیا گیا تھا- جعلی پیر گرفتار
ساہیوال / چیچہ وطنی (رپورٹ: محمد منشاء محسن) ساہیوال چیچہ وطنی گزشتہ دنوں اوکانولہ بنگلہ کے نواحی گاؤں 12 ایل 59 میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 11 سالہ محمد سفیان کو جعلی پیر نے اغوا کر لیا تھا , جس پر ایس ایچ او نے 2 دن میں ہی بچے کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کر کے جعلی پیر کو فورٹ عباس سے گرفتار کر لیا- تفصیلات کے مطابق 11 سالہ سفیان گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ جعلی پیر نے بدفعلی کی نیت سے اغوا کر لیا تھا- جس پر ڈی ایس پی چیچہ وطنی امجد جاوید کمبوہ نے فوری حکم دیتے ہوئے ایس ایچ او اوکانولہ بنگلہ قاضی عبدالباسط کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیتے ہوئے حکم جاری کیا کہ بچے کو فوری بازیاب کروایا جائے- جس پر ایس ایچ او قاضی عبدالباسط نے دن رات محنت کر کے بچے کو بازیاب کروا لیا اور جعلی پیر نور الہی جو کہ اغواء کے بعد فرار ہو گیا تھا ایس ایچ او قاضی عبدالباسط نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فورٹ عباس کے نواحی گاوں سے جعلی پیر کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایس ایچ او قاضی عبدالباسط کا کہنا تھا کہ یہ جعلی پیر لوگوں کو ورغلا کر تعویز دیتا تھا یہ جعلی پیر پہلے بھی ایسے گھناونے کاموں میں ملوث رہا ہے مزید اس کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے- پولیس کے اس اچھے اقدام پر تحصیل چیچہ وطنی کی سماجی , مذہبی, و سیاسی شخصیات نے ڈی پی او ساہیوال ڈاکٹر عاطف اکرام , ڈی ایس پی امجد جاوید کمبوہ, اور ایس ایچ او قاضی عبدالباسط اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔