کوئٹہ (نوپ نیوز) ڈائریکٹر نیوز اینڈ کرنٹ افئیرز نوپ نیوز ٹی وی بلوچستان شاہد عمران نے سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے صوبائی ایڈوائزر بلوچستان میر جہانگیر لانگو سے خصوصی ملاقات کی اور ان سے سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے حوالے سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ پاکستان کی جانب سے غرباء اور مساکین کے لیے کوئٹہ شہر میں گرم کپڑے۔ کمبل وغیرہ تقسیم کیے گۓ ہیں۔ اسکے علاوہ دستر خوان کا بھی بہت جلد باقاعدہ طور پر اہتمام کیا جا رہا ہے جسکی نگرانی وہ خود کر رہے ہیں وہ اور انکی ٹیم ممبرز دن رات اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ دستر خوان کا احتمام بولان میڈیکل کالج کے ہسپتال اور دیگر جگہوں پر کیا جاۓ گا-

![]()
![]()
کوئٹہ میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ بہت جلد فری دستر خواں کا آغاز کرنے والا ہے- جہانگیر لانگو صوبائی ایڈوائزر بلوچستان سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی ڈائریکٹر نوپ نیوز بلوچستان شاہد عمران سے گفتگو
تصاویر: نوپ نیوز