Home / اہم خبریں / پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا

دبئی (رپورٹ: ہمایوں رشید) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دبئی اسٹیڈیم میں گرین شرٹس اور کینگروز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ پہلے میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد توقع ہے کہ پاکستان ٹیم وننگ کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم بھی تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور پہلے میچ میں شکست کا بدلہ لینے کی سرتوڑ کوشش ہوگی۔ واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ 24 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو باآسانی 66 رنز سے شکست دے دی تھی۔ سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سینئر صحافی خاور حسین مرحوم کی پہلی برسی، پریس کلب سانگھڑ میں تعزیتی تقریب کا انعقاد

کراچی/سانگھڑ، (اسٹاف رپورٹر) کراچی سے وابستہ معروف نوجوان صحافی اور پریس کلب سانگھڑ کے رکن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے